
ایران میں بندر خمیر کے پلوں پر نئے امریکی حملے، فضائی تصاویر سامنے آگئیں
تہران: ایران کے جنوبی علاقے بندر خمیر میں واقع پلوں پر مبینہ طور پر امریکی فضائی حملے کیے گئے ہیں، جن کے بعد حملوں کی فضائی تصاویر بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
ایرانی اخبار Tehran Times کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں حملوں کے بعد پلوں کو پہنچنے والے مبینہ نقصان کو دکھایا گیا ہے۔ تاہم ان تصاویر کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
