
پتوکی: متعدد مقدمات میں مطلوب مبینہ ڈاکو “مظفر گھوڑو” مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، مقامی صحافی کا دعویٰ
قصور/پتوکی: پتوکی کے مقامی صحافی شہزاد رحمت نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ متعدد مقدمات میں مطلوب مبینہ ڈاکو مظفر عرف گھوڑو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
شہزاد رحمت کے مطابق مظفر گھوڑو پر الزام تھا کہ اس نے حال ہی میں پتوکی کے مختلف مقامات پر مختصر وقت کے دوران متعدد وارداتیں کیں اور فرار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوئے تھے۔
ان کے مطابق مبینہ ملزم درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا اور پولیس کارروائی کے دوران مارا گیا، جبکہ اس کے ایک مبینہ ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
مقامی صحافی کے دعوے کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کا ایک بھائی بھی ماضی میں پتوکی میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران ہلاک ہو چکا تھا۔
تاحال اس واقعے کے حوالے سے ضلع پولیس قصور کی جانب سے باضابطہ پریس ریلیز یا سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔ KforKasur سرکاری بیان موصول ہونے کی صورت میں خبر کو اپ ڈیٹ کرے گا۔
