
رسول نگر: ستھرا پنجاب کی صفائی مہم، مثبت اقدامات کو سراہنا بھی ضروریv
رسول نگر: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت منگل ڈے کے موقع پر رسول نگر میں صفائی کا عمل جاری ہے۔ صفائی عملے کی جانب سے مختلف مقامات پر صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شہری مسائل کی نشاندہی اور انتظامیہ سے بہتری کا مطالبہ یقیناً ضروری ہے، تاہم صرف تنقید کے بجائے اچھے کاموں کو سراہنا بھی مثبت صحافت اور ذمہ دارانہ شہری رویے کا حصہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جہاں کہیں عملی طور پر صفائی، شہری سہولیات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہوں، انہیں بھی سامنے لانا چاہیے تاکہ مثبت کاموں کی حوصلہ افزائی ہو اور متعلقہ ادارے مزید بہتر کارکردگی دکھائیں۔
رسول نگر میں جاری صفائی سرگرمی اسی مثبت پیش رفت کی ایک مثال ہے، جسے سراہا جانا چاہیے، جبکہ جہاں بہتری کی ضرورت ہو وہاں تعمیری انداز میں نشاندہی بھی جاری رہنی چاہیے۔
