
قصور: ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کا دریائے ستلج کے کنارے دورہ، صورتحال کا جائزہ
قصور: ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے آج ڈپٹی کمشنر قصور کے ہمراہ دریائے ستلج کے کنارے ستلج ویلی ولے مقام کا دورہ کیا اور وہاں موجود صورتحال و انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ممکنہ موسمی یا ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود اور متحرک رہیں۔
حکام کی جانب سے دریائے ستلج کی صورتحال اور متعلقہ انتظامات کا جائزہ پیشگی تیاری اور بروقت رسپانس یقینی بنانے کے لیے لیا گیا۔
واضح رہے کہ فی الحال قصور میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ دورہ کسی ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بجائے متعلقہ اداروں کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔
یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیے جا رہے ہیں۔
