
الہ آباد روڈ پر سرور آئرن سٹور میں ڈکیتی، نقدی اور موبائل فون چھین کر ڈاکو فرار
قصور: تھانہ الہ آباد کی حدود میں قصور روڈ پر واقع سرور آئرن سٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
KForKasur کو مقامی صحافی مقصود سرور کیفی نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ واقعے سے علاقے کے تاجروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
