
قصور پولیس کی کارروائی، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد
قصور: قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
قصور پولیس کی جانب سے 7 اگست 2026 کو جاری کردہ معلومات کے مطابق، ایس ایچ او عظیم حفیظ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 کلوگرام سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ ان کے خلاف امتناعِ منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خفیہ ادارے کی فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں اور عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے ذریعے نوجوان نسل کو نشے کی لعنت میں مبتلا کر رہے تھے۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
