
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتوکی کی آمنہ محبوب کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر مبارکباد دی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پتوکی (ضلع قصور) کی ہونہار طالبہ آمنہ محبوب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا:
“پتوکی کی بیٹی آمنہ محبوب نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ شاباش بیٹی! تم پر بے حد فخر ہے۔”
واضح رہے کہ آمنہ محبوب نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جس پر انہیں ملک بھر سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
