
حالیہ لوڈشیڈنگ… یا ن لیگ کے خلاف کوئی سازش؟ سینئر صحافی محمد سلیم بلوچ کی تحریر
حالیہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بجلی کی بندش سے کاروبار، روزگار، تعلیم اور گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ شدید گرمی میں عوام کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔
صورتحال دیکھ کر یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ کہیں یہ سب کچھ ن لیگ کی حکومت کے خلاف کسی اندرونی یا بیرونی سازش کا حصہ تو نہیں؟ ایسا محسوس ہونے لگا ہے جیسے حکومت کے بعض وزراء اور ذمہ داران کسی دوسری طاقت کے آلۂ کار بن کر خود اپنی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہوں۔
عوام اب بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صرف احتجاج نہیں کر رہی بلکہ حکومت کو کوسنے لگی ہے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر اس بحران کا نوٹس نہ لیا تو اس کے سیاسی اثرات بھی سنگین ہو سکتے ہیں۔
عوام کو بجلی چاہیے، وضاحتیں نہیں۔
— سینئر صحافی محمد سلیم بلوچ، قصور
