
چونیاں: مقامی صحافی صابر چوہدری کا پولیس کے مبینہ رویے پر سخت احتجاج
چونیاں (صابر چوہدری): مظلومہ کی خبر نشر کرنے پر پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ میر کوٹ نسرین بی بی سے آفتاب نے زنا بالجبر کیا مقدمہ کے مطابق، نسرین بی بی اور اس کے خاوند کے بیانات لئے متاثرہ فیملی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج ہوا، میڈیکل کروایا گیا، ڈی این اے بروقت ہوا اور نہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس خبر کو حافظ میڈیا گروپ اور الحاق شدہ گروپس نے سوشل میڈیا، اخبارات اور مختلف چینلز نیشنل چینلز پر نشر کرکیا۔خبر میں ایس ایچ او صابر چھینہ کا موقف بھی نشر کیا گیا۔
اس دن سے سرکل اور سٹی پولیس میرے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔
میرا گزشتہ 22 سال سے سبزی منڈی چونیاں میں کاروبار ہے۔ سٹی پولیس چونیاں اپنے اہلکاروں کے ساتھ آڑھت پہ آتے ہیں اور ملازمین کی تلاشی لی اور بداخلاقی کرتے رہے۔
اپنی صفائی پیش نہیں کرتا کیونکہ صحافی بھائی، وکلاء، تاجر، کاشتکار، سیاسی و سماجی اور شہری مجھے اچھی طرح جاتے ہیں۔
اپیل ہے آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ ریجن، ڈی پی او قصور اور دیگر پولیس کے ذمہ دوران سے بغیر اطلاع، وارنٹ یا اجازت لئے سٹی پولیس آڑھت میں داخل ہوئی ملازمین کی تلاشی لی گئی اور بداخلاقی کا نوٹس لیا جائے۔
صابر چوہدری، چونیاں، چیرمین مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل چونیاں
