
پنجاب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، وزیراعلیٰ مریم نواز کا زیرو ٹالرنس کا واضح پیغام
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف واضح اور دوٹوک پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ پنجاب میں اب کرپشن کے لیے کوئی گنجائش نہیں، نہ رعایت ہوگی، نہ معافی اور نہ ہی کسی قسم کا استثنیٰ دیا جائے گا۔
صوبے بھر میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران بعض مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث عناصر کو موقع پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو قانون سے بالاتر سمجھا نہیں جائے گا۔
