
پھول نگر میں زیرِ تعمیر گھر سے نومولود بچہ زندہ حالت میں برآمد
پھول نگر، قصور: پھول نگر کے علاقے میں زیرِ تعمیر گھر کے اندر ایک نامعلوم نومولود بچے کو مبینہ طور پر کوئی نامعلوم شخص چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی، جس میں نومولود بچے کو زندہ حالت میں پھینکے جانے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے ریسکیو گاڑی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی۔
ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو زیرِ تعمیر گھر کے اندر نامعلوم نومولود بچہ زندہ حالت میں موجود تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے میں بچے کو زیرِ تعمیر گھر میں چھوڑنے والے نامعلوم شخص کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔
