
Muhammad Saleem Baloch on Public and Rulers
قصور: مقامی صحافی محمد سلیم بلوچ نے پاکستانی عوام اور حکمرانوں کے تعلق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عوام اور حکمرانوں کے درمیان تعلق آج بھی چوہدری اور مزارع جیسا دکھائی دیتا ہے۔
محمد سلیم بلوچ کے مطابق عوام دن رات محنت کرکے ملک چلاتی ہے، جبکہ حکمران عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو مزارع نہیں بلکہ ملک کا اصل مالک سمجھا جانا چاہیے۔
ان کا مؤقف ہے کہ عوام کی محنت، ٹیکسوں اور قومی معاملات میں ان کے کردار کو حقیقی اہمیت دی جانی چاہیے۔
