
پٹرول کی قیمتوں پر محمد سلیم بلوچ کا طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
قصور: مقامی سینئر صحافی محمد سلیم بلوچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے، جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اپنی پوسٹ میں محمد سلیم بلوچ نے لکھا:
“اگلے مرحلے میں حکومت ہر اذان کے بعد پٹرول کی قیمت کا تعین کرنے کا سوچ سکتی ہے، محتاط رہیں۔”
یہ تبصرہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی کے حوالے سے طنز و مزاح کے انداز میں کیا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
