
چونیاں: وراثتی زمین کے تنازع پر نابینا عالمِ دین قتل، پولیس ذرائع
چونیاں: تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاؤں لولے راجپوتاں میں مبینہ طور پر وراثتی زمین کے تنازع پر ایک نابینا عالمِ دین کو قتل کر دیا گیا۔
مقامی صحافی اعظم ظفر کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ وراثتی زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا، جس میں نابینا عالمِ دین جان کی بازی ہار گئے۔
