
عرسِ بابا بلھے شاہؒ کے کامیاب انعقاد پر خراجِ تحسین، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری
قصور: رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرسِ مبارک کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ اوقاف اور تمام متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرسِ مبارک کی تمام تقریبات، انتظامات اور مراحل بخیر و عافیت اور بہترین انداز میں مکمل ہوئے۔
انہوں نے تمام ضلعی و صوبائی افسران، انتظامیہ، پولیس، محکمہ اوقاف، متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں اور ہر اُس فرد کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا جس نے اپنی ذمہ داری، ڈیوٹی اور فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیا۔
ان کے مطابق عرس کا کامیاب انعقاد مشترکہ محنت، بہترین کوآرڈینیشن اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات نہایت خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچے۔
حاجی نعیم صفدر انصاری نے خصوصی طور پر ڈی سی قصور محمد آصف رضا، ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان، اے سی قصور، منیجر اوقاف، تمام ضلعی و صوبائی افسران، سیاسی و سرکاری قیادت اور متعلقہ اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے، باہمی رابطے اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ عوام کی سہولت، آسانی اور خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔
حاجی نعیم صفدر انصاری نے تمام افسران اور اہلکاروں کی محنت اور تعاون کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
