
قصور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی بلھے شاہ کانفرنس میں شرکت
قصور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ بلھے شاہ کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات، فکر اور پیغامِ محبت و انسانیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابا بلھے شاہؒ نے اپنی شاعری اور صوفیانہ فکر کے ذریعے محبت، امن، رواداری، بھائی چارے اور انسان دوستی کا درس دیا، جو آج بھی ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کا پیغام کسی ایک طبقے یا خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت اور اخوت کا پیغام ہے۔ ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے معاشرے میں برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے۔
کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں، چوہدری منظور احمد، بلھے شاہ مجلس کے عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
