
کھڈیاں خاص: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت، سید عبدالرحمان شاہ کاظمی کی خصوصی کاوش
کھڈیاں خاص: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی خصوصی ہدایت پر کھڈیاں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے خادمِ کھڈیاں خاص سید عبدالرحمان شاہ کاظمی نے ایس ای واپڈا اور ایکسین واپڈا کے ساتھ کھڈیاں آفس میں خصوصی میٹنگ کی۔
میٹنگ میں کھڈیاں خاص کے شہریوں کو درپیش غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو خصوصی طور پر زیرِ بحث لایا گیا اور بجلی کی بندش کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر رانا اسد علی خان اور چوہدری ہارون اسماعیل بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے بعد بتایا گیا کہ ان شاء اللہ آئندہ دو تین دن میں کھڈیاں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے عملی پیش رفت متوقع ہے۔
شہری حلقوں کے مطابق کھڈیاں کے عوام کے بنیادی مسئلے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانا اور متعلقہ واپڈا حکام کے ساتھ براہِ راست بیٹھ کر اس کے حل کی کوشش کرنا سید عبدالرحمان شاہ کاظمی کی عوامی مسائل کے حوالے سے سنجیدگی اور عملی کردار کا اظہار ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس میٹنگ کے نتیجے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد ختم ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی خصوصی ہدایت اور سید عبدالرحمان شاہ کاظمی کی کاوش کو بھی شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
