
قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس پر زائرین کے لیے خصوصی انتظامات
قصور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرسِ مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے زائرین کی سہولت، رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہر کے داخلی راستوں پر رہنمائی و ویلکم بورڈز، رہنمائی مراکز، مانیٹرنگ روم، سیکیورٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، جبکہ مزارِ اقدس اور اطراف میں میڈیکل کیمپس، 3 بیڈز ہسپتال، ریسکیو کیمپ، سول ڈیفنس کیمپ اور پولیس کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان انتظامات کا مقصد عرس میں آنے والے زائرین کو محفوظ، پُرسکون اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
— ضلعی انتظامیہ قصور
