
قصور: صدر پھول نگر پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ ملزم رشید جوئیہ گرفتار، 2 کلو چرس برآمد
قصور: تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم رشید جوئیہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں کی گئی۔ لمبے جاگیر کے رہائشی ملزم رشید جوئیہ کے خلاف منشیات برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر طویل عرصے سے منشیات فروشی میں ملوث تھا اور اس کے خلاف پہلے بھی ریکارڈ موجود ہے۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
