
قصور میں پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈور برآمد
قصور: تھانہ اے ڈویژن پولیس نے پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان امین اور کامران کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں، ڈور، گوٹیں اور دیگر خام مال برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن افتخار جوئیہ کی سربراہی میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر پتنگیں تیار کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
