
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر قصور میں جشن، اسٹیل باغ پارک میں میگا کنسرٹ
قصور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر جشن منانے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 9 اگست 2026 کو رات 8 بجے اسٹیل باغ پارک قصور میں میگا کنسرٹ منعقد ہوگا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کو تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے اظہارِ مسرت کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
