
Habibabad Accident: Two Killed, Child Injured
حبیب آباد: پتوکی کی جانب جانے والی موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
