
Five Injured in Motorcycle Collision Due to Smoke in Dhing Shah Kasur
قصور: ڈھنگ شاہ میں سڑک کنارے گھاس جلانے سے پھیلنے والے دھوئیں کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 قصور کے مطابق کنٹرول روم میں حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر قریبی ریسکیو گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ایک نامعلوم شخص نے سڑک کنارے گھاس وغیرہ کو آگ لگا رکھی تھی، جس کے دھوئیں سے سڑک پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی اور دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کے کنارے گھاس یا دیگر اشیاء جلانے سے گریز کریں، کیونکہ دھواں ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
