
Malik Muhammad Ahmad Khan Praises Pakistan Armed Forces
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر دہشت گردی اور حملوں کا سامنا ہے تو ان کی وجوہات پر کھل کر بات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی توقیر اور حرمت کا احترام ضروری ہے، پاکستان کے عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں اور ہر شہری افواجِ پاکستان کے جوانوں پر فخر کرتا ہے۔
پاکستانی قوم فوجی وردی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے رافیل طیارے گرائے جانے پر بھی قوم کے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے سپہ سالار کی درازیٔ عمر کے لیے دعائیں کرتی ہے۔
