
بھسر پورہ میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
قصور: تھانہ بی ڈویژن کی حدود بھسر پورہ میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
مقامی صحافی آصف عثمانی نے کے فور قصور کو بتایا کہ زہریلی گولیاں کھانے سے نوجوان علی اصغر جان کی بازی ہار گیا۔
علی اصغر کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
