
قصور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا 17 اگست کو مکمل ہڑتال کا اعلان
قصور: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور نے اپنے رکن ملک اسلم کھوکھر ایڈووکیٹ کے خلاف نائب تحصیلدار کی جانب سے درج ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے 17 اگست 2026 بروز پیر مکمل دن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، ایف آئی آر ختم ہونے تک ریونیو عملے کے ڈسٹرکٹ کورٹس میں داخلے پر پابندی رہے گی، جبکہ تمام ممبران سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
نوٹس صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد احمد لطیف اور جنرل سیکرٹری شہباز علی خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں ریونیو عملے پر اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور رشوت خوری کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی رکنِ بار کے خلاف مبینہ طور پر ناجائز کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
