
قصور میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی، شہری سہیل انور کا طنزیہ تبصرہ
قصور: قصور میں آج صبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
شہری سہیل انور نے بارش کے بعد سڑکوں پر جمع پانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا:
“گرین بسوں کا کریڈٹ تو سبھی لے گئے، اس کا کریڈٹ کوئی نہیں لے رہا۔”
شہری کی جانب سے یہ تبصرہ بارش کے بعد سڑکوں پر پیدا ہونے والی صورتحال اور نکاسی آب کے انتظامات پر طنزیہ انداز میں کیا گیا۔
