
ڈی پی او قصور کی زیرِ نگرانی کل کھلی کچہریاں، شہری مقررہ مقامات پر شکایات پیش کر سکیں گے
قصور: ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان عوامی شکایات کے ازالے، مسائل کے حل اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کل بروز جمعرات، 13 اگست 2026 شیڈول کے مطابق کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔
شہری اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے مقررہ مقام اور وقت پر کھلی کچہری میں تشریف لا سکتے ہیں۔
کھلی کچہریوں کا مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات متعلقہ پوسٹ کے اوپر فراہم کی گئی ہیں۔
