
قصور میں دفاعی معاہدے کے جشن کی تقریب کا مقام تبدیل، آج رات 8 بجے ہوگی
قصور: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ قصور کے زیرِ اہتمام جشن کی تقریب کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق موسم کی خرابی اور متوقع بارش کے پیشِ نظر پروگرام اب DPS Kasur کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگا۔
تقریب آج 9 اگست بروز اتوار رات 8 بجے ہوگی، جبکہ پروگرام کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف مقام تبدیل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام معزز شہریوں سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔
