
پھولنگر جلسہ: علامہ یٰسین تبانی کی جے یو آئی کے انتظامات پر تنقید
قصور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق ٹکٹ ہولڈر علامہ یٰسین تبانی نے پھولنگر میں منعقد ہونے والے جماعتی جلسے کے انتظامات پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کی ہے۔
علامہ یٰسین تبانی نے اپنے سوشل میڈیا تبصرے میں لکھا:
“اتنی عوام میرے پیچھے چلڈرن پارک کھڈیاں خاص میں جمعہ میں ہوتی ہیں جتنا آپ لوگوں نے انتظام کیا ہے۔”
ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور اسے جلسے کے انتظامات پر تنقیدی رائے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
