
ایس ایچ او غازی کامران شہزاد کی کارروائی، کنگن پور سے مبینہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو کے قریب ہیروئن برآمد
قصور: ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کنگن پور پولیس نے ایس ایچ او غازی کامران شہزاد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد کو گرفتار کر لیا۔
قصور پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ برآمدگی کے بعد ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر کنگن پور اور گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کے مطابق ضلع قصور کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
نوٹ: یہ خبر قصور پولیس کے سرکاری اعلامیے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
