
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری عمران لیاقت بھٹی مقرر
قصور: پاکستان مرکزی مسلم لیگ (MML) نے عمران لیاقت بھٹی کو ضلع قصور کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری کے بعد پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رانا محمد اشفاق ضلع قصور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ بعد ازاں انہیں خیبرپختونخوا (KPK) میں پارٹی کی تنظیمی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، جس کے بعد ضلع قصور میں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر عمران لیاقت بھٹی کو مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئی تنظیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ضلع قصور میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
