
فیلڈ مارشل کی عالمی مقبولیت کا فائدہ پاکستان کی معیشت کو ہونا چاہیے، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، جو پنجاب کے سابق وزیرِ داخلہ، جیل خانہ جات، آبپاشی اور آبادی بہبود رہ چکے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ “فیلڈ مارشل صاحب کی بین الاقوامی مقبولیت کا حقیقی فائدہ اُس وقت ہوگا جب پاکستان کو معاشی فائدہ حاصل ہوگا۔”
انہوں نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور اعلیٰ شخصیات کی پذیرائی کو ملکی معیشت، سرمایہ کاری، تجارت اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جانا چاہیے۔
کرنل (ر) ہاشم ڈوگر 1987 سے 2016 تک پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ بعد ازاں 2018 سے 2022 تک پنجاب حکومت میں مختلف وزارتوں پر بھی فائز رہے۔
