
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج: سردار محمد حسین ڈوگر سمیت قصور کی پی ٹی آئی قیادت کی شرکت
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار محمد حسین ڈوگر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض اور ضلع قصور کی پارٹی قیادت کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کی۔
احتجاج میں ضلع قصور سے مقصود صابر انصاری، ایم پی اے سردار راشد طفیل، ایم پی اے میاں حنبل ثناء کریمی، بیرسٹر شاہد مسعود خان، سردار وقاص حسن موکل اور دیگر کارکنان بھی شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے احتجاج کے دوران پارٹی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قید کے خلاف آواز بلند کی اور اسے ناانصافی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے دوران شرکاء نے اپنے سیاسی مؤقف کا اظہار کیا اور مختلف نعرے بھی لگائے۔ یہ احتجاج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری سیاسی سرگرمیوں کا حصہ تھا۔
