
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آلہ آباد میں نمازِ جنازہ میں شرکت کی
قصور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آلہ آباد میں رانا صفدر حسین خان بھٹے والے کی والدہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں ملک داؤد خان (ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ)، ملک مظہر رشید خان، سید عبدالرحمن شاہ کاظمی، ملک جنید بشیر، سردار شوکت گجر سمیت علاقے کی معزز شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر شرکاء نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
