
موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سسٹم قصور اور گردونواح کی جانب بڑھ رہا ہے
قصور: موسمی ریڈار، مختلف ویدر ماڈلز اور دستیاب پیش گوئیوں کے مطابق موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں پر مشتمل ایک طاقتور موسمی سسٹم قصور اور گردونواح کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر قصور، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھا کشن اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر بارش کی شدت بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ اور شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور درختوں، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں، جبکہ موٹر سائیکل سوار اور کسان خصوصی احتیاط کریں۔
نوٹ: یہ خبر موسمی ریڈار اور مختلف ویدر ماڈلز کے تازہ ترین تجزیے پر مبنی ہے۔ موسم کی شدت، وقت اور متاثرہ علاقوں میں تبدیلی ممکن ہے۔
