Kasur Police Demotes Former Sadar Clerk to Constable
قصور: ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر سابق محرر تھانہ صدر قصور ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے میں تنزلی کی سزا دے کر کانسٹیبل بنا دیا۔
پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق نے ایک کانسٹیبل سے فون پر گفتگو کے دوران غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔ کال کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے اپنی تحقیقات میں ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق کو قصوروار قرار دیا۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق کو عہدے میں تنزلی کی سزا دیتے ہوئے کانسٹیبل بنا دیا۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
