
پی آر او ڈی پی او قصور ساجد حسین انصاری کی عمران شوکت کو مبارکباد
قصور: پی آر او ڈی پی او قصور ساجد حسین انصاری نے قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر عمران شوکت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ساجد حسین انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ سے جو چاہیے، وہ دوسروں میں بانٹنا شروع کر دے۔ محبت چاہیے تو محبت بانٹے، عزت چاہیے تو عزت دے اور دولت چاہیے تو ضرورت مندوں کی مدد کرے، اللہ تعالیٰ اسے ضرور نوازتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران شوکت نے ہمیشہ لوگوں میں محبت بانٹی اور ہر شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے۔ ان کے مطابق ضرورت مند افراد نے جب بھی ان سے فریاد کی، انہوں نے انہیں مایوس نہیں کیا۔
ساجد حسین انصاری نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے عمران شوکت کو قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے کی صورت میں عزت سے نوازا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمران شوکت کو مزید عزت، کامیابی اور توفیق عطا فرمائے اور انہیں اسی طرح لوگوں کی خدمت کرتے رہنے کی ہمت اور استطاعت دے۔
