
قصور چیمبر کے نو منتخب عہدیداران کو حاجی محمد اکرم ذکی کی مبارکباد
قصور: چیئرمین انجمن آرائیاں ضلع قصور حاجی محمد اکرم ذکی نے قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
حاجی محمد اکرم ذکی نے نو منتخب صدر چودھری عمران شوکت ارائیں، سینئر نائب صدر مسز خدیجہ اور نائب صدر شاہ زیب کھوکھر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنی قیادت میں کاروباری شعبے کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
