
عوامی خدمت کمیٹی کھڈیاں خاص کی عمران شوکت علی کو چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
قصور: عوامی خدمت کمیٹی (رجسٹرڈ) کھڈیاں خاص کی جانب سے عمران شوکت علی کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈسٹرکٹ قصور کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سید عبدالرحمان شاہ کاظمی، خادمِ کھڈیاں خاص نے اپنی اور عوامی خدمت کمیٹی (رجسٹرڈ) کھڈیاں خاص کی جانب سے عمران شوکت علی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سید عبدالرحمان شاہ کاظمی نے امید ظاہر کی کہ عمران شوکت علی اپنی نئی ذمہ داری میں کاروباری برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور قصور کی ترقی و خوشحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈسٹرکٹ قصور کے نو منتخب صدر کے لیے کامیابی اور مزید عزت و خدمت کی دعا بھی کی۔
