
🚨 قصور بریکنگ نیوز: ایکسٹیسی گولیاں بنانے والی فیکٹری بے نقاب، مرکزی ملزم گرفتار
مقامی صحافی ملک عارف علی نے کے فار قصور کو بتایا ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی قصور اور لاہور ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایکسٹیسی/پارٹی پِلز بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار تیار ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ملک عارف علی کے مطابق کارروائی کے دوران 25 گرام آئس اور ایکسٹیسی گولیاں تیار کرنے میں استعمال ہونے والا 40 کلوگرام خام مال بھی برآمد کیا گیا، جس کی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ خام مال سے مزید ایک لاکھ ایکسٹیسی گولیاں تیار کی جا سکتی تھیں۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
