
قصور بار کی سیاست میں اہم پیش رفت، ملک ریاض احمد خاں صدر کے امیدوار نامزد
قصور: قصور بار کی انتخابی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آزاد گروپ آف لائرز اور تمام الائنسی گروپس نے متفقہ طور پر ملک ریاض احمد خاں کو قصور بار کے صدر کے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔
متفقہ نامزدگی کو قصور بار کی انتخابی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وکلا کے مختلف گروپس کی جانب سے ملک ریاض احمد خاں کی حمایت سامنے آنے کے بعد بار کے آئندہ انتخابی منظرنامے میں سرگرمیاں مزید اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔
