
Burnt Body of Unidentified Woman Found in Chunian
چونیاں: کوٹ گمنا کے قریب بی ایس لنک نہر کے کنارے سے نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم KSA-10 جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں خاتون مردہ حالت میں پائی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو اسی روز صبح جلایا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر حقائق پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
