
Unidentified 40-Year-Old Man’s Body Recovered from Canal in Phoolnagar
پھولنگر میں پرناواں بائی پاس کے قریب سے گزرنے والی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور سرچ و ریکوری آپریشن کرتے ہوئے لاش کو نہر سے باہر نکال لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جا رہی ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
پولیس کی جانب سے لاش کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
