
Four Injured in Motorcycle Collision Near Maratian Stop, Allahabad
الہ آباد میں کنگن پور روڈ پر مراٹیاں اسٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 13 سالہ بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ 7 نومبر 2026 کو پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے دو ریسکیو گاڑیاں KSB-39 اور KSA-16 روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئی ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 24 سالہ یاسر ولد محمد حسین، 30 سالہ مدثر ولد عنایت، 13 سالہ معاذ ولد مصطفیٰ اور 19 سالہ سموایہ دختر یاسین شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ دیگر تین زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔
