
ٹائیفون ڈولفن جاپان میں تباہی مچانے کے بعد چین کی جانب رواں
عالمی خبر: ٹائیفون ڈولفن نے جاپان کے جنوبی علاقوں میں روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا، جہاں قدرتی آفت کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں عمارتوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو اردو کے مطابق ٹائیفون ڈولفن اب چین کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں طوفان کے ممکنہ اثرات سے قبل بندرگاہیں اور فیری سروسز بند کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹائیفون ڈولفن نے ہفتے کے روز جاپان کے جنوبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، جبکہ اوکیناوا اور آمامی جزائر طوفان سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اتوار کی رات سے پیر کی صبح کے درمیان چین کے مشرقی اور جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
