
کوٹ رادھا کشن واقعہ: سینئر صحافی سید اقرار الحسن نے سوال اٹھا دیا، “آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟”
قصور/کوٹ رادھا کشن: ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سینئر صحافی سید اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک مختصر مگر اہم سوال اٹھایا۔
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا:
“آپ کسے ذمہ دار سمجھتے ہیں؟”
یہ ردِعمل اس واقعے کے بعد سامنے آیا جس میں مقامی صحافی خلیل کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں بھوتن پورہ کے رہائشی اور تین بچوں کے والد ایک نوجوان کے بارے میں اطلاعات سامنے آئیں کہ مبینہ طور پر زیادہ بجلی کا بل آنے کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
سید اقرار الحسن نے اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنے کے بجائے صرف مذکورہ سوال عوام کے سامنے رکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
