
کنگن پور کے مین بازار میں بارش کے بعد پانی جمع، جنازہ پانی میں سے گزر کر لے جایا گیا، ویڈیو وائرل
قصور: تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد محلہ رانا پھول محمد خان اور مین بازار میں پانی جمع ہو گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مین بازار میں بارش کا پانی کھڑا ہے، جبکہ ایک جنازہ بھی اسی جمع شدہ پانی میں سے گزر کر لے جایا جا رہا ہے۔ بارش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہریوں نے نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے بعد بازار اور رہائشی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ عوام کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
