
پتوکی کی آمنہ محبوب نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
قصور: مقامی صحافی شہزاد رحمت کے مطابق، پتوکی کی ہونہار طالبہ آمنہ محبوب نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1200 میں سے 1192 نمبر حاصل کیے اور لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
آمنہ محبوب، مرحوم محبوب عاشق کی صاحبزادی ہیں۔ ان کی اس غیرمعمولی کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پتوکی سمیت ضلع قصور کے لیے یہ کامیابی باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ آمنہ محبوب نے اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔
نوٹ: یہ معلومات مقامی صحافی شہزاد رحمت کے مطابق موصول ہوئی ہیں۔
