
منیحہ صابر کی ملک ریاض احمد خاں کے حق میں پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
قصور: سینئر صحافی صابر علی بابر کی صاحبزادی منیحہ صابر کی جانب سے قصور بار ایسوسی ایشن کے صدر کے امیدوار ملک ریاض احمد خاں کے حوالے سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ توجہ حاصل کر رہی ہے۔
منیحہ صابر نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
“یا الہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو۔ عدالت اور عدالت کے باہر غریبوں اور مظلوموں کا ساتھ دینے والے ملک ریاض احمد خا انشاءاللہ صدرقصور بار منتخب ہونگے۔”
ملک ریاض احمد خاں کو حال ہی میں آزاد گروپ آف لائرز اور مختلف الائنس گروپس کی جانب سے قصور بار ایسوسی ایشن کے صدر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے کی پیش رفت سامنے آئی تھی۔
اس سے قبل مقامی صحافی محمد سلیم بلوچ نے بھی اپنی ایک تحریر میں ملک ریاض احمد خاں کے قصور بار ایسوسی ایشن کے صدر کا الیکشن لڑنے کی تجویز دی تھی۔ بعد ازاں ان کی نامزدگی کے بعد یہ معاملہ قصور بار کی انتخابی سرگرمیوں میں نمایاں ہوا۔
منیحہ صابر کی حالیہ پوسٹ میں ملک ریاض احمد خاں کے غریب اور مظلوم افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ رہی ہے۔
